وہ ملک جہاں پیٹرول تین روپے فی لیٹر ہے

وہ ملک جہاں پیٹرول تین روپے فی لیٹر ہے

پاکستان میں پیٹرول دن بدن مہنگا ہورہا ہے دیکھا جاۓ تو پاکستان میں اس وقت ایک لٹر پٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے ہے

شہریوں کو سستا پیٹرول فراہم کرنے والے ممالک میں جنوبی امریکہ کا ملک وینزویلا سب سے پہلےجبکہ دوسرے نمبر پر ایران ہے سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک سعودی عرب اس فہرست میں 16 ویں نمبر پر ہےاورپاکستان کا نمبر 30 واں ہےتیل کی قیمتوں میں چین کا نمبر 87 واں ہے

جنوبی امریکہ کے ملک وینزویلا میں ایک لٹر پٹرول کی قیمت صرف تین روپے ہے جو کہ دنیا میں سب سے کم ترین ہے۔ اس سے پہلے وینزیلا میں اب تک پیٹرول اور ڈیزل مفت تھے اور شہری مفت اپنی گاڑیوں کے ٹینک بھروایا کرتے تھے لیکن اب صدر نکولس نے ملک میں معاشی بحران کی وجہ سے تیل کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق تیل فی لیٹر پانچ ہزار بولیوار میں ملے گا یہ پاچ ہزار بولیوار پاکستان میں صرف تین روہے کے برابر یے

تیل کی دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود اس ملک کی بڑی آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے جس کی بڑی وجہ بدعنوان اور کرپٹ حکومت ہے

یہاں کے باشندے غربت کے خاتمے کے لیے غیر قانونی طریقوں سے بھی دوسرے ملکوں میں جاتے ہیں اور اپنے ملک سےجان چھڑا کر پڑوسی ملکوں میں محنت مزدوری کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ اک حقیقت ہے کہ دنیا میں سب سے مہنگا پٹرول ہانگ کانگ میں ہے جہاں پیٹرول فی لٹر قیمت 384 روپے ہے جبکہ ایران میں فی لٹر پٹرول نو روپے ساڑھے 62 پیسے میں فروخت ہوتا ہے اور سعودی عرب میں ایک لٹر پٹرول کی قیمت 81 روپے 96 پیسے ہے روس پٹرول کی 102 روپے 26 پیسے فی لٹر قیمت کے ساتھ 26 ویں نمبر پر ہے

اپنے شہریوں کو مہنگا ترین پٹرول فروخت کرنے میں یورپی ممالک سب سے آگے ہیں۔ ہانگ کانگ اور وسطی افریقی جمہوریہ سے اوپر اکثر یورپی ممالک میں تیل کی قیمتں بہت زیادہ ہیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *