جوتا مارنے والی بات پر اب شاہد خاقان عباسی کیا کہتے ہیں؟

جوتا مارنے والی بات پر اب شاہد خاقان عباسی کیا کہتے ہیں؟

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں مانتا ہوں کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو جوتا مارنے والی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بولنے کا موقع دیئے بغیر ہی قرارداد کو بلڈوز کیا جا رہا تھا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپوزیشن اور پارلیمانی روایات کو کچھ نہیں سمجھتے ہیں۔

سینئر رہنما مسلم لیگ نون کی جانب سے کہا گیا کہ میں اعتراف کرتا ہوں ایک سپیکر قومی اسمبلی کو جوتا مارنے والی بات صحیح نہیں ہے۔ مجھے اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزفرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی گئی جو کہ منظور ہوگئی جس کے بعد ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان جھگڑا ہوا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت کا معاملہ ہے قرارداد لانی تھی تو اپوزیشن سے بات کرنی چاہیے تھی۔ حتم نبوت پر کوئی دو رائے نہیں یہ قرارداد ناکافی ہے۔

شاہ خاقان عباسی اپنی جگہ سے اٹھ کر اسپیکر ڈائس پر آگئے اسپیکر نے شاہد خاقان کو تنبیہ بھی کی کہ آپ اپنی حد میں رہیں آپ ہمیشہ یونہی کرتے ہیں۔

جس کے جواب میں ن لیگی رہنما شاہد خاقان نے اسپیکر کو کہا کہ ”میں جوتا اتار کر ماروں گا آپ کو”اسپیکر نے جواب دیا کہ ”میں بھی آپ کے ساتھ ایسا ہی کروں گا”۔

انہوں نے کہا کہ مشاورت کے لیے ایک گھنٹہ دیا جائے۔ أج ہی بحث ہونی چاہیئے، خصوصی کمیٹی نہیں ہول کمیٹی بنایا جائے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوۓ کہا کہ آپ نے تین سال میں ایوان کو مفلوج کر دیا، ایوان کو اڈا اور اکھاڑہ بنا دیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *