پنجاب حکومت کی قیادت میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن انقلابی اقدامات اٹھا رہا ہے: فردوس عاشق اعوان

پنجاب حکومت  کی قیادت میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن انقلابی اقدامات اٹھا رہا ہے:  فردوس عاشق اعوان

ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں اسپیشل بچوں کے لیے پانچ سو ملین روپے کی لاگت سے بننے والے اسپیشل ویلیج کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شرقپور میں موجود ادارے کی 104 کنال زمین کو واگزار کروا لیا گیا ہے۔ واگزار کرائی جانے والی زمین کی چار دیواری کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے دو کروڑ روپے فوری طور پر جاری کر دیئے گئے ہیں جب کہ واگزار کروائی جانے والی زمین پر پانچ سو ملین روپے کی لاگت سے سپیشل بچوں کے لئے اسپیشل ولیج بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹوئٹر پر اسپیشل ویلیج کے متعلق بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا مزید لکھنا تھا کہ اسپیشل ویلیج میں بچوں کو تمام طرح کے تفریحی مواقعے فراہم کیے جائیں گے۔ اسپیشل ولیج میں تمام بچوں کے لیے کھانا، رہنا اور تفریحی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید لکھنا تھا کہ اسپیشل ویلیج کو ایسی بسیں فراہم کی جائیں گی جس میں جدید تکنیکی آلات اور سی سی ٹی وی کیمرہ لگے ہوئے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی اسپیشل ایجوکیشن پالیسی متعارف کروائی گئی ہے۔

معاون خصوصی برائے وزیر اعلی پنجاب کا مزید لکھنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسٹرکچر کو بہتر کرکے ہیلپ لائن 1162 کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار خصوصی بچوں کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کے لیے پرجوش اور پرعزم ہے جب کے گزشتہ حکمرانوں کی جانب سے خصوصی بچوں کے تمام حقوق کو ہڑپ کرنے کے سوا اور کچھ نہ کیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *