ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کوئٹہ میں گزشتہ رات ہونے والے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے اس دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی اور وزیرداخلہ شیخ رشید کو اس واقعے کی تہ تک جانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں جناح روڈ پر سرینہ چوک کے ساتھ موجود نجی ہوٹل کی پارکنگ میں ایک زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور دس افراد زخمی ہوئے تھے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہیں اور وزیر داخلہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جلد سے جلد اس واقعے کی تحقیقات مکمل کر کے اسکی تہ تک پہنچا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان رات بھر جاگ کر معاملات کی خود سے نگرانی کرتے رہے اور وزیراعظم نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور وزیر داخلہ کو پیغام بھیجا کہ اس معاملے پر ہر قسم کی کوشش کی جاۓ اور ہدایات جاری کیں کے اس واقعے کی تہ تک پہنچا جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیر شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل سے کوئٹہ دھماکے کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا خیز مواد ہوٹل کی پارکنگ میں موجود ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کی وجہ سے ساتھ کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی اور عمارتوں اور ہوٹل کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ وزیر داخلہ نے دھماکے کو سکیورٹی کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جلد ہی پیش رفت سامنے آئے گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعی میں ہونے والی شہادتوں پر دل گرفتہ ہوں۔ دشمن کی جانب سے ملک پاکستان کا امن و استحکام تباہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔ پاکستان کے دشمن کبھی بھی اپنے گھٹیا مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔