پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور بڑا قدم، ماہی گیروں کو بااختیار بنانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور بڑا قدم،  ماہی گیروں کو بااختیار بنانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق پاکستان حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کی بہتری کی جانب ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آج ماہی گیروں کو با اختیار کرنے والا پروگرام لانچ کیا جاۓ گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے “غریب آدمی کو اوپر لانے والے مقصد” میں ایک بڑی کامیابی سر ہونے جا رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ماہی گیری کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو تمام تر سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان آج ماہی گیروں کو بااختیار بنانے کا پروگرام بھی لانچ کرنے والے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کو اختیار کرنے والے منصوبے کی افتتاح کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت وزارت بحری امور کے تعاون سے کی جائے گی۔

وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان غریب ماروں کو آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے لئے بہترین مواقع دینے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے تمام ماہی گیروں کو
بااختیار بنانے والے پروگرام کے تحت آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں گے۔

معاون خصوصی برائے وزیر اعظم عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں کی جانب سے ماہی گیری کو بری طرح نظر انداز کر کے برباد کر دیا گیا تھا مگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ماہی گیری کو ملک پاکستان کے لیے منافع بخش بنانے کے لئے سرگرداں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کے لیے یہ منصوبہ انہیں بلیو اکانومی میں اہم سٹیک ہولڈر بنانے کی جانب پہلا قدم ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبے کی مرکزی تقریب آج شام چار بجے وزیراعظم ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے رواں ماہ میں ماہی گیروں کو با اختیار بنانے کے ساتھ ساتھ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے ذریعے غریب لوگوں کو گھر دینے کے لئے اقدامات بھی ۔کیے گئے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *