پنجاب : نجی تعلیمی اداروں کی حکومتی فیصلے کی خلاف ورزی

پنجاب : نجی تعلیمی اداروں کی حکومتی فیصلے کی خلاف ورزی

گزشتہ ہفتے پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے اعلان میں کہا تھا کہ کلاس 9 سے 12 تک پورے صوبے میں تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے جبکہ باقی کلاسز بند رہیں گی

مراد راس نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ گریڈ 9 تا 12 کے طلباء کے لیے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے اور وہ صرف پیر اور جمعرات کے دن ہی تعلیمی اداروں میں جائیں گے ایس و پیز پر سختی سے عمل کیا جاۓ گا اور طلباء فاصلہ برقرار رکھتے ہوۓ بیٹھیں گے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کلاس 1 سے 8 تک تعلیمی ادارے عید تک بند رہیں گے

اس اعلان کے بعد پنجاب کے نجی اسکولوں اور کالجوں نے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ اعلان کیا ہے کہ وہ کل سے روزانہ 9 سے 12 ویں جماعت کے طلباء کو بلانا شروع کریں گے

جبکہ طلباء اور والدین نے اس فیصلے پر احتجاج کیا ہےاور حکومت سے اپیل کی ہے کہ گریڈ 9 سے 12 تک کے طلباء کو صرف پیر اور جمعرات کو بلایا جائے۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5،499 کورونا وائرس کیسز اور 148 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *