فروٹ کھانے پر سوتیلے باپ کا کمسن بیٹے پر بہیمانہ تشدد

فروٹ کھانے پر سوتیلے باپ کا کمسن بیٹے پر بہیمانہ تشدد

دو روز قبل تھانہ بنی کے علاقے میں اک کمسن طیب نامی بچے پر تشدد ہوا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی

ویڈیو میں بچے کا سوتیلا باپ جس کا نام نوید تھا اس نے اپنے سوتیلے بیٹے طیب کو فروٹ کھانے پرپلاسٹک کے پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا بچے کی والدہ روکنے کی کوشش میں مصروف ہیں ویڈیو میں بچہ بار بار کہہ رہا ہے کہ پاپا میں نے فروٹ نہیں کھایا

ویڈیو منظرعام پر آئی اور بہت وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے گھر تلاش کیا اور اس کے سوتیلے والد محمد نوید کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

تفصیلات کے مطابق ملزم پیشے کے لحاظ سے درزی ہے جس کے سوتیلے بیٹے کے علاوہ 2 بچے ہیں

ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بیان دیا کہ بچے نے کیلے کھائے تھے جس پر سمجھا رہا تھا جب کہ پولیس نے بچے کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *