پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے جان بوجھ کر قومی اسمبلی کا ماحول خراب کیا حکومت قرارداد کو پرائیویٹ ممبر کے ذریعے پیش کر ک پتلی گلی سے نکلنا چاہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس قرار داد کو حکومت خود پیش نہیں کر رہی اس کی قانونی حیثیت کیا ہوگی قومی اسمبلی میں حکومتی کارکردگی ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور کے مترادف ہے
انکا کہنا تھا کہ قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے سے ہٹایا جارہا ہے جس کا مقصد کسی اور کو خوش کرنا ہے۔
انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے کسی ممبر کو بولنے کی اجازت نہیں دی گئی یہ پارلیمانی روایات سے بھونڈامذاق تھا
۔وزیراعظم پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں نہ سپیکر قومی اسمبلی ایوان کو بطور کسٹوڈین چلا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اسپیکر قاسم سوری کے زیرصدارت آج آج فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جو کہ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی ملتوی کردیا گیا اور معاملے پر بحث نہ ہوسکی ہنگامہ آرائی کے باعث اجلاس ملتوی کردیا گیا