زمبابوے سے بدترین شکست کے بعد کپتان کا بیان سامنے آگیا

زمبابوے سے بدترین شکست کے بعد کپتان کا بیان سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق زمبابوے سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بدترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم اور زمبابوے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا گیا تھا۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ زمبابوے کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 117 رنز اسکور کئےتھے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیتنے کے لیے20 اوورز میں 118 رنز درکار تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 118 رنز کے تعاقب میں مجموعی طور پر 99 رنز پر ہی پویلین واپس لوٹ گئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز کپتان بابر اعظم تھے جنہوں نے 41 رنز اسکور کیے۔ لہذا زمبابوے نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 19 رنز سے شکست دے دی۔ اس بدترین شکست کے متعلق کپتان بابر اعظم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارا مڈل آرڈر مسلسل ہی ناکامی کا شکار ہو رہا ہے۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی مگر سارے کا سارا کریڈٹ زمبابوے ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے میچ میں بہت اچھی واپسی کی۔

وکٹ کے متعلق بات کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ میں کوئی خامی نہیں تھی وکٹ پہلے جیسا ہی تھا۔ اس میچ میں وکٹ پر پیس بہت زیادہ تھا مگر یہ کوئی بہانہ نہیں، ہم زیادہ پیس پر بھی اچھا کھیل سکتے تھے مگر نہیں کھیل سکے۔

کپتان بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک پروفیشنل ٹیم ہے۔ کھلاڑیوں کو محنت کرنا ہوگی اور اپنے آپ کو بہتر سے بہتر تیار کرنا ہوگا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سر پر ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مزید محنت کرکے خود کو مضبوط کرنا ہوگا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *