ہوشیار !ایسا سافٹ وئیر جو اینڈروئڈ کے لیے خطرناک ہے

ہوشیار !ایسا سافٹ وئیر جو اینڈروئڈ کے لیے خطرناک ہے

اینڈروئڈ فونز کو نقصان پہنچانے والا ایک ٹیکسٹ میسج کی شکل میں بھیجا گیا پیغام پورے برطانیہ میں پھیل گیا ہے جو کہ حقیقت میں ایک خطرناک قسم کا ‘سپائی ویئر’ ہوتا ہے۔

اسے ‘فلو باٹ’ کا نام دیا جا رہا ہے اور یہ جس فون میں داخل ہوتا ہے اس کا انتظام سنبھالنے کے بعد اس سے خفیہ معلومات اکھٹی کرتا ہے جیسے بینک سے متعلق معلومات

ووڈا فون کے ایک ترجمان نے کہا کہ ‘صارفین کو اس مخصوص خطرناک سافٹ ویئر سے ہوشیار رہنا ہو گا اور ٹیکسٹ میسیجز پر موصول ہونے والے کسی بھی پیغام میں دیے گئے لنک پر کلک کرنے سے قبل احتیاط برتنی ہو گی۔’

برطانیہ کے قومی سائبر سکیورٹی مرکز ہدایات جاری کی ہیں جس میں بتایا گیا ہےکہ اگر آپ نے حملہ کرنے والی ایپلیکیشن غلطی سے ڈاؤن لوڈ کر دی ہے تو آپ نے کیا کرنا ہے’اگر صارفین نے غلطی سے لنک پر کلک کر دیا ہے تو یہ ضروری ہے کہ آپ گھبرائیں نہیں۔ ایسے متعدد طریقے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے اکاؤنٹس اور ڈیوائسز کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔’

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *