سعودیہ کے بعد ایک اور ملک نے پاکستان اور بھارت کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی

سعودیہ کے بعد ایک اور ملک نے پاکستان اور بھارت کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کی پروازوں پر پابندی عائد کرنے کے بعد ایک اور ملک نے بھی پاکستان بھارت کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر ایران کی جانب سے پاکستان اور بھارت کی مسافر پروازوں پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایران کے وزیر برائے ہوا بازی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تباہکاریوں کے سبب پاکستان اور انڈیا کئی مسافر پروازوں کو عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریوں کے باعث پاکستان کئی مسافر پروازوں پر بہت سے ممالک کی جانب سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پاکستان کی پروازوں پر پابندی عائد کرنے والے ممالک میں برطانیہ، کینیڈا ، سعودی عرب اور دیگر ممالک شامل ہیں

واضح رہے کہ کینیڈا گورنمنٹ کی جانب سےبھی کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کے روک تھام کے لیے پاکستان اور بھارت کی پروازوں کے متعلق پابندی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے لیے کینیڈا کی جانب سے 30 یوم تک پرواز معطل کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ کینیڈا حکومت کا پابندی کے متعلق نوٹیفیکیشن موصول ہو چکا ہے تاہم ابھی تک کینیڈا گورنمنٹ کی جانب سے پابندی کے متعلق تفصیلات نہیں بھجوائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر اس وقت پوری دنیا میں تباہ کاریاں مچا رہی ہے۔ پاکستان بھی کرونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریوں کی لپیٹ میں ہے۔ این سی او سی کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے کہ گزشتہ چند روز میں کرونا وائرس کی شرح میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ صوبہ پنجاب کے جن شہروں میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ان میں بھاولپور سرفہرست ہے۔

دوسری جانب بھارت کو بھی کرونا وائرس کی تیسری لہر کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارت میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی شرح پاکستان کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ چند روز میں بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی اوسط ایک لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی تھی۔

دونوں ممالک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اضافے کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کینیڈین گورنمنٹ کی جانب سے پروازہ 30 روز تک معطل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *