ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے درمیان تیسرا اور آخری فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان اور زمبابوے نے ایک ایک میچ جیت رکھا ہے۔ جبکہ آخری میچ آج کھیلا جا رہا ہے، جو کہ فیصلہ کن میچ ہوگا۔ اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیریز بھی جیت لے گی۔
ذرائع کے مطابق پچھلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارگردگی معمولی رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 149 رنز اسکور کئے تھے۔ 150 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 138 رنز ہی اسکور کر سکی تھی۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے بلے باز محمد رضوان تھے جنہوں نے 82 رنز سکور کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم اور زمبابوے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 23 اپریل بروز جمعہ کو کھیلا گیا تھا۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ زمبابوے کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 117 رنز اسکور کئےتھے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیتنے کے لیے20 اوورز میں 118 رنز درکار تھے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 118 رنز کے تعاقب میں مجموعی طور پر 99 رنز پر ہی پویلین واپس لوٹ گئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز کپتان بابر اعظم تھے جنہوں نے 41 رنز اسکور کیے۔ لہذا زمبابوے نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 19 رنز سے شکست دے دی۔ اس بدترین شکست کے متعلق کپتان بابر اعظم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارا مڈل آرڈر مسلسل ہی ناکامی کا شکار ہو رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کو اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔
ذرائع کے مطابق تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں سرفراز احمد، شرجیل خان اور حسن علی کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔