پنجاب میں فی الفور لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

پنجاب میں فی الفور لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

ذرائع کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے پورے صوبہ پنجاب میں فی الفور لاک ڈاؤن لگانے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے کرونا وائرس کی تیسری لہر میں بڑھتی ہوئی شرح اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے پورے پنجاب میں لاک ڈاؤن لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں لاک ڈاؤن لگانے کے متعلق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدے دار شاہد ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان فوری طور پر پنجاب میں 15 روز کا مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کرونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے نمائندہ خاص شاہد ملک نے اپنی گفتگو کے دوران موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس رفتار سے حکومت پاکستان عوام کو ویکسین لگا رہی ہے اس رفتار سے 75 سال میں تمام پاکستانیوں کو ویکسین لگ جائے گی۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب پروفیسر اشرف نظامی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال اپریل کے مہینے میں پاکستان میں کنفرم کیسز کی تعداد 115 تھی جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 839 تھی۔ تاہم اب سرکاری اعدادوشمار کے جانب سے جاری کیے جانے والے ریکارڈ کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 790016 کورونا وائرس کے کنفرم کیسز موجود ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 86529 ہے۔

پروفیسر اشرف نظامی کا مزید کہنا تھا کہ ٹوٹل کیسز میں صرف پنجاب میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 45510 ہے۔ جب کہ پچھلے ایک دن سے پورے پنجاب میں 5908 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز کرونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 159 ہے۔ ملک پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ کرونا وائرس کی شرح 18 فیصد سے بڑھ کر 75 فیصد تک پہنچ چکی ہے جب کے اموات کی شرح اس وقت 2۔20 فیصد ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت جلد سے جلد عوام بالخصوص ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے ویکسی نیشن کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ آکسیجن کی فراہمی کو بھی مزید بڑھا دیا جائے۔ وہ تمام ممالک جہاں کرونا وائرس کنٹرول سے باہر ہو چکا ہے وہاں عوام کے آنے اور جانے پر پابندی عائد کر دی جائے اور او اینڈ اے لیول کے امتحانات دنیا کے جاری کردہ اصولوں کے مطابق منسوخ کرکے بچوں کو پرموٹ کر دیا جائے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *