جو ماسک نہیں پہنے گا وہ جیل جائے گا ، لاہور کمشنر

جو ماسک نہیں پہنے گا وہ جیل جائے گا ، لاہور کمشنر

لاہور کےکمشنر محمد عثمان نے کہا کہ کورونا کےمریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیے ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی کورونا پر قابو پایا جا سکتا ہے

سی سی پی او لاہور نے سخت وارننگ دے دی انہوں نےکہا کہ شہر میں ماسک پہننا سب کے لیے ضروری ہےجو ماسک نہیں پہنے گا وہ جیل جائے گا ماسک کی پابندی کی خلاف ورزی پرقانون حرکت میں آئے گا جو لوگ کہتے ہیں کورونا نہیں ہے ان کو جیل جا کر پتہ لگ جائے گا

شام 6 بجے کے بعد تمام مارکیٹس بند کردی جائیں گی شہر میں فلیگ مارچ ہوگا خلاف ورزی پر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ عوام کے تعاون سے سب کچھ ممکن ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال خطرناک ہے شہریوں کو ایس و پیز پر عملدرآمد کے لیے حکومت نے فوج کی مدد لی ہےگزشتہ روز کورونا کے حوالے سے فوج کی خدمات حاصل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا پنجاب ، کشمیر ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور اسلام آباد میں پاک فوج ایس و پیز پر عملدرآمد کرواۓ گی

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *