کرنٹ لگنے کے باعث تین افراد جاں بحق

کرنٹ لگنے کے باعث تین افراد جاں بحق

ذرائع کے مطابق کرنٹ لگنے سے دو بچوں سمیت تین افراد افراد جاں ہوگئے

ذرائع کے مطابق راوی روڈ کے علاقےمیں یہ واقعہ پیش آیا گھر کے اوپر سے گزرتی ہوئی تاروں کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے 2 بچے اور والد جاں بحق ہوۓ اس طرح ایک ہی گھر کے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مرنے والوں میں گھر کا سربراہ محمد آصف، بیٹا زوہیب اور بیٹی فائزہ شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ گیارہ سالہ فائزہ لوہے کے راڈ سے کپڑے اتار رہی تھی کہ راڈ بجلی کی تار سے چھو گیا۔ فائزہ کو بچاتے ہوئے اس کا والد اور بھائی بھی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔ تین ہلاکتوں کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *