ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے حکومت خلاف تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو چھوڑ کر جانے والی جماعتوں سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام جماعتیں جو پی ڈی ایم کو چھوڑ چکی ہیں وہ اپنی غلطی کو تسلیم کریں اور واپس پی ڈی ایم کو جوائن کرلیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام جماعتیں جو پی ٹی ایم کو چھوڑ چکی ہیں وہ اپنی غلطی کو تسلیم کریں اور واپس ٹیم کو جوائن کرلیں۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ تحریک کا ایک سربراہی اجلاس بلایا جائے۔ یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ عید الفطر کے بعد عوامی رابطے کی مہم کو مزید بڑھاوا دیا جائے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ غلط طریقے سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو چھوڑنے والوں سے کی گئی اپیل پر قائم ہیں۔ پی ڈی ایم چھوڑنے والوں کا طریقہ کسی جمہوری تقاضے کو پورا نہیں کرتا۔
مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ اب آئندہ آنے والے کئی سالوں تک معیشت ڈاؤن ہی رہے گی۔ اگلا اجلاس جلد متوقع ہے جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ ملکی معیشت کو کس طرح بہتر کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کرونا وائرس کا رونا رو رہی ہے اور لاک ڈاؤن لگانے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اب تک ایک پیسے کی بھی کورونا ویکسین نہیں خریدی۔ کرونا ویکسین تو دور کی بات حکومت پاکستان نے ملیریا کی ویکسین بھی ابھی تک نہیں دی۔