ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے بہت سا اسلحہ اور بارودی مواد کو برآمد کروا لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے اطلاع ملنے پر سندھ میں موجود چکرا گوٹھ نورانی قبرستان میں ایک قبر میں چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کو برآمد کر لیا گیا ہے اور اپنے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کرنے کے غرض سے ہی دہشت گردوں نے بارودی مواد اور اسلحہ کو قبر میں چھپا رکھا تھا۔
ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کو انٹیلی جنس کی جانب سے اطلاع دی گئی جس پر سندھ پولیس نے بڑا سرچ آپریشن جاری کیا تھا۔ یہ سرچ آپریشن آج چکرا گوٹھ نورانی قبرستان میں پورا ہوا جہاں ایک قبر میں دہشت گردوں کی جانب سے بہت سا اسلحہ اور بارودی مواد چھپایا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی کورنگی
کی جانب سے بھی یہی بات سامنے آئی ہے کہ چکرا گوٹھ نورانی قبرستان کی قبر سے ملنے والا اسلحہ اور بارودی مواد ممکنہ طور پر کراچی میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ دہشت گردوں کی جانب سے اس سے قبر میں چھپانے کا مقصد مناسب موقع پر نکال کر دہشت گردی ہی کرنا تھا۔
پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ چکرا گوٹھ نورانی قبرستان سے برآمد شدہ بارودی سامان اور اسحلے میں تین ہینڈ گرنیڈ اور وو بارہ بور رپیٹر گن شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ برآمد شدہ طیاروں میں 2 بی بی کلاشن، ایک ٹریپل 2،2 تیس بور پسٹل اور دیگر ہتیاروں کے کارتوس اور میگزین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند دن پہلے ہی بھی کراچی میں دہشت گردی کے ایک بہت بڑے واقعے کو ہونے سے روکا گیا ہے۔ کچھ روز پہلے سی ٹی ڈی پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ تینوں افراد پرانے دہشت گرد تھے اور کراچی میں دہشت گردی کرتے ہوئے سید آباد میں موجود پولیس ٹریننگ کالج پر حملہ کرنے کا پلان بنا رہے تھے۔