ذرائع کے مطابق کویت کے محکمہ صحت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کویت سٹی میں آئندہ ماہ کے ختم ہونے تک کرونا وائرس کی تیسری لہر کی بڑھتی ہوئی شرح میں کمی آئے گی۔
ذرائع کے مطابق کویت کے محکمہ صحت کی جانب سے یہ اعلان ماہرین کی جانب سے جاری کردہ پیشنگوئیوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کویت میں ماہرین کی جانب سے کرونا وائرس کے خاتمے کے متعلق بہت سی پیشنگوئیاں کی جا رہی ہیں۔ ماہرین نے مئی کے اختتام تک کویت میں کرونا وائرس کی شدت میں بڑی کمی کمی سامنے آنے کا اعلان کیا ہے۔
ماہرین کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کویت میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کو آخری لہر قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ کرونا وائرس کی آخری لہر ہو گئی اس کے بعد کرونا وائرس ختم ہو جاۓ گا۔
ماہرین کی طرف سے جاری کردہ ان پیشنگوئیوں کو سامنے رکھتے ہوئے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد کویت کرونا فری ہو جائے گا اور مئی کے وسط تک کرونا وائرس کے کیسز میں شدید کمی آنے کے امکانات ہے۔
محکمہ صحت کویت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رواں سال مئی تک کرونا وائرس کے کیسز میں شدید کمی آنے کا باعث عوام کو لگائی گئی ویکسینیشن اور لاک ڈاؤن ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ کویت میں زیادہ عمر والے افراد کرونا ویکسین لگنے کے بعد اب کرونا وائرس سے زیادہ متاثر نہیں ہو رہے۔ بزرگ افراد کی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی شرح بہت کم ہے۔
دوسری طرف کویتی حکام کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ کویت میں دس لاکھ سے زائد افراد کو حکومت کی جانب سے منظور شدہ کرونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی کرونا وائرس کو قابو پانے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد اور لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔