ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء تین ماہ کے لیے روک دیا گیا

ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء تین ماہ کے لیے روک دیا گیا

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر 3 ماہ کے لئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد (آئی جی اسلام آباد) قاضی جمیل الرحمن کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر 3 ماہ کے لیے اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت ناقد کیے گئے اجلاس میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں پابندی کے ساتھ ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ان تین ماہ کے دوران زائدالمیعاد ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کے خلاف چالان بھی نہیں کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے نازک حالات سے نمٹنے کے لیے سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کرنے کا عندیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاری جمیل الرحمن کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام پولیس لائنز اور تھانہ جات میں ڈس انفیکشن کنٹرول روم قائم کیے جائیں۔ آئی جی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو سیلوٹ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ڈپلومیٹک انکلیو علاقوں کے داخلی راستوں پر موجود اہلکاروں کو حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہنگامی صورت حال پیدا ہونے کی صورت میں بروقت آکسیجن اور دیگر طبی آلات کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران آئی جی اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کو حکم جاری کیا کہ قوم سے ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل کریں۔ اس کے علاوہ پولیس کی تمام ڈویژن کرونا وائرس سے پیدا شدہ خطرناک صورتحال سے نمٹنے کے لیے چلائی گئی مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *