حکومت پاکستان کا ایک اور بڑا قدم، آج صوبہ بلوچستان میں کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کیا جائے گا

حکومت پاکستان کا ایک اور بڑا قدم، آج صوبہ بلوچستان میں کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کیا جائے گا

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ بلوچستان میں آج کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کیا جائے گا۔ بلوچستان میں کامیاب جوان پروگرام منصوبے کا افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے ہاتھوں سے کریں گے اور پورے بلوچستان سے منتخب شدہ جوانوں کو رقم کے چیک بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور جوان عثمان ڈار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ آج وفاقی حکومت بلوچستان میں کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کرنے جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور جوان عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان میں اب صوبہ پنجاب صوبہ سندھ اور صوبہ خیبر پختونخوا کے بعد کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح ہونے جا رہا ہے۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان بلوچستان کے ایک روزہ دورے کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ بلوچستان کے ایک روزہ دورے کیلئے وزیراعظم پاکستان کے ساتھ عثمان ڈار، مراد سعید، زبیدہ جلال، اسد عمر اور قیصر خان سوری کے علاوہ دیگر وزراء شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان سے پہلے پاکستان کے بقیہ تینوں صوبوں میں کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کامیاب جوان پروگرام منصوبے کا آغاز اکتوبر 2019 میں کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وفاقی وزیر اسد عمر، فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کے علاوہ دیگر وزراء بھی شامل تھے۔

اکتوبر 2019 میں کامیاب جوان پروگرام منصوبے کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ یہ پروگرام جس کو ہم لانے جا رہے ہیں اس کی بنیاد میرٹ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جو میرٹ سسٹم بہتر ہوتا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *