وزیراعظم کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے دو پروگراموں کا اعلان

وزیراعظم کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے دو پروگراموں کا اعلان

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے دو بڑے پروگراموں کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور دیگر وفاقی کابینہ کی جانب سے آج بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے لیے مزید دو نئے پروگراموں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ان دو پروگراموں کا نام “روشن اپنی کار” اور “روشن سماجی خدمت” بتایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان آج اورسیزکمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان دونوں پروگرام کا افتتاح کے متعلق اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے سوشل میڈیا کیا ہے آپ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سات ماہ کے اندر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک ارب ڈالر جمع کروائے گئے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے مراعات کا اعلان کرنے والے ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے مزید کہا گیا کہ آج 170 ممالک سے 12000 سے زیادہ اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں جس میں مجموعی طور پر ایک ملین ڈالر سے زیادہ رقم موصول ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ میں سرمایہ کاری 646 ملین ڈالرز سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ آر ڈی اے کے ذریعے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری 1.6 بلین روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کو مزید پھیلانے کے لیے آج حکومت پاکستان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے دو نئے منصوبوں “روشن اپنی کار اور روشن سماجی خدمت” کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

روشن نے سماجی خدمت کے متعلق بات کرتے ہوئے فیصل جاوید کا لکھنا تھا کہ اس کے ذریعے آر ڈی اے رکھنے والے افراد بینکس پورٹل کو استعمال کرتے ہوئے چندہ، زکاۃ وغیرہ دے سکیں گے جبکہ روشن اپنی کار کے متعلق بات کرتے ہوئے فیصل جاوید کا لکھنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت ورسیز پاکستانیوں کو مارک اپ پر کار دی جائے گی۔ مارک اپ پورا ہونے پر پاکستانی بینکس اورسیز پاکستانیوں کو فوری طور پر مہیا کریں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *