آج سندھ کے حلقہ این اے 249 میں الیکشن کاعمل آٹھ سے پانچ بجے تک جاری رہا جس کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ن لیگ کے امیدوار سب پر برتری لے گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل سب سے زیادہ ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ پیپلز پارٹی دوسرے اور ٹی ایل پی تیسرے نمبر پر ہے
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے آج عام تعطیل کی گئی۔ ووٹرز کی سہولت کے لیے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں 30 امیدوار مد مقابل ہیں جن میں سے 12 کا تعلق مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے جبکہ 18 امیدوار آزاد حیثیت میں بیلٹ پیپر پر موجود ہیں۔
الیکشن کے لیے 276 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ان پولنگ اسٹیشنز میں مجموعی طور پر 796 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
یہ پہلا الیکشن ہے جس میں تمام بڑی سیاسی جماعتیں جیت کے لیے پرامید بھی ہیں اور دعوے بھی کررہے ہیں اگر تحریک انصاف نے 2018 کی فتح کو ضمنی انتخاب میں بھی برقرار رکھا تو ان کا یہ دعوی کہ وہ آج بھی عوام میں مقبول ہیں درست ثابت ہوگا، اگر وہ ہارگئے تو پی ٹی آئی کو کئی طرح کے نقصانات ہوں گے۔
پس منظر
88 سے لے آج تک کے انتخابات میں اس حلقے پر ایک مرتبہ پیپلز پارٹی، 2 مرتبہ مسلم لیگ (ن)، 2 مرتبہ ایم کیو ایم اور ایک مرتبہ پی ٹی آئی نے فتح حاصل کی