ذرائع کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے پورے ملک کے طلباء کے لئے خوشخبری کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء کو بڑی سہولت دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلے کے سسٹم کو ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے اب طلباء کو کتابوں میں لگ کر اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے طلباء اپنے ایڈمیشن فارمز اور دستاویزات کو آن لائن طریقے سے یونیورسٹی میں جمع کروا سکے گی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے داخلہ جات امتحانات اور دیگر امور کو ڈیجیٹائز کرنے کی کوششیں دو سال سے کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ طلباء کو داخلہ فارم اور دیگر دستاویزات یونیورسٹی تک پہنچانے کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ڈاکومنٹس اپلوڈ کا آپشن متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اب اس کو استعمال کرتے ہوئے طلباء داخلہ فام اور دیگر دستاویزات کو اپ لوڈ کر کے کسی بھی سمسٹر اور کلاس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پورے ملک میں موجود علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباء کو داخلہ فام کے ساتھ دیگر دستاویزات کی تصدیق شدہ کاپیاں کورئیر سسٹم کے ذریعے بھیجنے کی ہدایات جاری کی جاتی تھیں۔ ڈاک سسٹم سے کی طلباء کی دستاویزات اور داخلہ فارم کے ڈاکومنٹس ایڈمیشن کی آخری تاریخ گزرنے کے بعد پہنچتے تھے۔ جس سے طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ پورے ملک سے موصول ہونے والی شکایات کے بعد وائس چانسلر آف علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایڈمیشن سسٹم کو درست کرنے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے کی ہدایات کی تھیں۔