مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں، وزیراعظم

مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے خطاب کیا اور کہا کہ اسد عمرکوجی بی  پیکیچ کے لئے خراج تحسین پیش کرتا ہوں

انہوں نے کہا کہ اسد عمر کا کام قابل تحسین ہے کہ کم پیسے کے باجود اس طرح کا پیکیج اک بڑا کارنامہ ہے قرض کی ادائیگی  کی وجہ سے ہمارے پاس کم پیسا ہوتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں، ماضی میں مجھ سے ٹکٹ دینے میں کئی غلطیاں ہوئیں، ٹکٹ دینے میں غلط فیصلے پراکثرسوچتارہتاہوں

وزیراعظم نے بتایا کہ  15 سال کی عمر میں پہلی بار اسکول ٹرپ کے ساتھ گلگت بلتستان آیا،گلگت بلتستان سوئٹزرلینڈ سے اچھا علاقہ ہے۔ ہمارے حکمرانوں نے ہمیشہ اسے نظراندازکیا کیونکہ ہمارے حکمران چھٹیاں منانے لندن جاتے ہیں

انکا کہنا تھا کہ جی بی کا اصل پوٹینشل سیاحت ہے جب جی بی میں سیاحت میں ترقی ہوگی تو ملک کو فائدہ ہوگا۔ سیاحت کے فروغ کے لیے منصوبے کے تحت کام کرنے کی  ضرورت ہے، اگر جنگلات کی دیکھ بھال نہ کی تو کبھی سیاحت کو فروغ نہیں مل سکے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *