روزگار کے حوالے سے وزیر اعظم نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی

روزگار کے حوالے سے وزیر اعظم نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے نوجوانوں کو روزگار کے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت پاک چین اقتصادی راہداری( سی پیک) منصوبے کی تکمیل کے متعلق ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے متعلق منعقد کیے گئے اجلاس میں وفاقی وزرا وزیرخارجہ ، وزیر منصوبہ بندی، وزیر تجارت، وزیر خزانہ، چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے ساتھ ساتھ دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی سی پیک کے متعلق ہونے والےاجلاس میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق سی پیک کے متعلق منعقد کیے گئے اجلاس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل کے متعلق بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری( سی پیک) کے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ نوجوان خود کو تیار رکھیں بہت جلد روزگار کے بہت زیادہ مواقع ملنے والے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ حکومتوں کی جانب سے چھوڑے گا منصوبوں کو پورا کیا گیا ہے۔ جب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے تب سے لے کر اب تک بہت سے جاری منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچا چکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ ایک خصوصی اکنامک زون کو قائم کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ گوادر انڈسٹریل زون، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور دیگر انڈسٹریل زونز پر کام تیزی سے شروع کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے انڈسٹریل زون میں سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی دکھائی ہے۔

ذرائع کے مطابق سی پیک کی تکمیل کے حوالے سے دی گئی بریفنگ پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت جاری تمام منصوبوں کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ سی پیک پاکستان اور چائنہ کے درمیان تعلقات کا مظہر ہے۔ سی پیک ہماری ترقیاتی حکمت عملی کے متعلق ایک اہم جز ثابت ہوگا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *