ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے بلے باز فواد عالم کی جانب سے زمبابوے کے خلاف سنچری کرکے انوکھا ریکارڈ بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے بلے باز فواد عالم نے زمبابوے کے خلاف گذشتہ روز سنچری اسکور کر کے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ وہ منفرد ریکارڈ یہ ہے کہ فواد عالم اپنے ٹیسٹ میچز کے کیریئر میں اپنی 4 ففٹیز سنچری سکور میں بدلنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق زمبابوے میں کھیلے جا رہے ہیں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کی جانب سے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے سنچری سکور کی گئی ہے۔ وہ 103 رنز بنا کر ابھی بھی ناٹ آؤٹ کھیل رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فواد عالم نے زمبابوے کے خلاف سنچری سکور کر کے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔ ان کا سب سے بڑا ریکارڈ یہ ہے کہ وہ پچپن سالوں میں پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے اپنی چار نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بائیں ہاتھ کے بلے باز فواد عالم نے ابھی تک دس ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ اور ان دس ٹیسٹ میچز میں انہوں نے چار سنچریاں سکور کی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فواد عالم کی سنچری کے متعلق ٹویٹ کیا گیا ہے کہ فواد عالم ایشیا کے پہلے اور پوری دنیا کے چھٹے بلے باز ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچز میں اپنی پہلی 4 ففٹیز کو سنچریوں میں تبدیل کیا ہے۔
دوسری جانب انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی فواد عالم کی تعریف کرتے ہوئے ایک پلیٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فواد عالم کی اس سال ٹیسٹ میں دوسری سنچری ہے اور پچھلے پانچ ٹیسٹ میچز میں ان کی یہ تیسری سنچری ہے۔