میں وزیراعظم ہاؤس دن میں دو بار گپیں لگانے نہیں جاتا تھا،بشیر میمن

میں وزیراعظم ہاؤس دن میں دو بار گپیں لگانے نہیں جاتا تھا،بشیر میمن

پی ٹی آئی اور وزیراعظم ہاؤس سے سابق ڈی جی ایف آئی بشیر میمن کی جانب سے لگاے گئے الزامات کی تردید کی جا رہی ہے اس سلسلے میں مشیر وزیراعظم شہزاد اکبر نے باقاعدہ پریس کانفرنس کی اور بشیر میمن کے خلاف ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجا

جبکہ وزیراعظم نے الزامات کی تردید کرتے ہوے کہا کہ میں نے میمن صاحب کو خواجہ آصف کے اقامہ کی تحقیقات کا کہا تھا اس کے علاوہ اور کسی کیس کی تحقیقات کے حکم نہیں دیے

دوسری جانب بشیر میمن نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوے کہا کہ میں وزیراعظم ہاؤس دن میں دو بار گپیں لگانے نہیں جاتا تھا نہ تو وزیراعظم کے پاس اتنا ٹائم ہوتا کہ وہ کسی کو بلا کر اس سے گپ شپ لگاے اور نہ ہی کسی سینئر عہدیدار کے پاس اتنا وقت ہوتا ہے کہ وہ وزیراعظم کا حال چال پوچھنے کے لیے دن میں دو بار جائے آپ وزیراعظم ہاؤس کا ریکارڈ نکلوا کر دیکھ لیجیے اگر میں ہفتے میں کئی بار وہاں جاتا تھا تو کسی کام کے سلسلے میں ہی جایا کرتا تھا

بشیر میمن کے اس جواب پر سینیر صحافی رؤف کلاسرا نے پوچھا کہ آپ نے جو الزامات لگاے ہیں کیا آپ کے پاس ان کے ثبوت بھی ہیں یا آپ ایسے ہی کہہ رہے ہیں تو اس پر بشیر میمن کا کہنا تھا کہ میں پولس افسر رہا ہوں اور ڈی جی کے عہدے سے ریٹائر ہواہوں تو ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ میرے پاس کسی بات کا ثبوت نہ ہو اور میں وہ الزام عائد کر دوں ہم تو بغیر ثبوت کے کوئی کام بھی نہیں کرتے تو الزام لگانا تو دور کی بات ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی بھی فورم پر جانے کے لیے تیار ہوں اور سب کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *