بشیر میمن نے حکومت پاکستان اور عمران خان پر لگائے گئے الزامات واپس لے لیے

بشیر میمن نے حکومت پاکستان اور عمران خان پر لگائے گئے الزامات واپس لے لیے

ذرائع کے مطابق بشیر میمن کی جانب سے حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان پر لگائے گئے الزامات واپس لے لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا گیا ہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی جانب سے حکومت اور عمران خان پر لگائے الزامات واپس لے لیے گئے ہیں۔ معاون خصوصی شہباز گل کا لکھنا تھا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی روز سے مسلسل جھوٹ بولتے چلے جا رہے تھے۔ اب جب کے ان کو اپنی ملوں کے متعلق حساب دینا پڑ رہا ہے تو خود ہی انہوں نے حکومت پاکستان اور عمران خان کے خلاف دیا گیا اپنا بیان واپس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے بھی سوشل میڈیا کی ہے ایپ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ” وزیراعظم پاکستان پر الزامات لگائیں، خبروں کی ہیڈلائنز بنائی اور پھر بعد میں یوٹرن لے لیں”۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری کی جانب سے مزید لکھنا تھا کہ کسی ٹی وی چینل کو اس طرح کی باتیں پھیلانے سے منع کیا جائے تو انہیں میڈیا کی آزادی میں خطرہ نظر آنے لگ جاتا ہے۔ اور اگر کسی مہمان سے کچھ کہہ دیا جائے تو وہ سیاسی انتقام کا نعرہ لگانا شروع کر دیتا ہے۔ فواد چودھری کا لکھنا تھا کہ اب اس قسم کے سلسلے کو ہمیشہ کے لئے بند ہو جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بشیر میمن کی جانب سے حکومت اور وزیراعظم عمران خان پر الزامات عائد کیے گئے تھے جن کو خود ان پاکستان نے یکسر مسترد کر دیا تھا۔ بشیر میمن کے الزامات لگانے کے بعد شہزاد اکبر کی جانب سے بشیر میمن کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی کہا گیا تھا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *