وزیراعظم سے ملاقات کے بعد جہانگیرترین گروپ کا بیان سامنے آگیا

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد جہانگیرترین گروپ کا بیان سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کے گروپ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اہم فیصلہ کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین گروپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد معاملہ کو عید تک دیکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال کسی بھی طرز کی کوئی بھی بات نہ کی جائے جس سے تعلقات اور معاملات میں بگاڑ پیدا ہو۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد جانگیرترین گروپ کی جانب سے جہانگیر ترین کے گھر میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں شامل اراکین کی جانب سے معاملے کو عید تک دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اراکین کی جانب سے رائے دی گئی ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جس پر خاموشی اختیار کی جائے۔ فی الوقت کوئی ایسی بات نہ کی جائے جس سے بگاڑ پیدا ہونے کا خدشہ ہو۔ عید تک معاملات پر نظر رکھی جائے۔

اراکین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیرسٹر علی ظفر کیس کی کیا رپورٹ مرتب کرتے ہیں دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔ عید الفطر کے بعد جہانگیر ترین گروپ مزید اراکین کے ساتھ مل کر پاور شو کرے گا۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین اور علی ترین سیشن اور بینکاری عدالتوں سے 19 مئی تک عبوری ضمانت میں توسیع حاصل کر چکے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کوئی کرمنل کیس نہیں ہے۔ امید ہے کہ بیرسٹر علی ظفر عمران خان کو اچھی رپورٹ پیش کریں گے کیونکہ عمران خان صاحب کی جانب سے میرے متعلق رپورٹ جمع کروانے کی ذمہ داری علی ظفر کو سونپی گئی ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان یہ یقین دہانی کرا چکے ہیں کہ اس کیس میں انصاف کیا جائے گا۔

جہانگیر ترین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کا کوئی رول نہیں ہے ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہمارے خلاف کیسز کو ختم کردیا جائے۔ ہم ہر وقت تحقیقات کے لیے تیار ہیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *