پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ لگتا ہے ن لیگ وزیراعظم کے نکتہ نظر سے متفق ہو چکی ہے۔ ن لیگ والے اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں۔ مولانا سے پوچھیں کہ ن لیگ موجودہ حکومت کا خاتمہ کیوں نہیں چاہتی؟ن لیگ کہنے کو حکومت مخالف ہے مگر اسے گرانے سے احتراز بھی کر رہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کس قانون کے تحت اپنی جماعت کے سینیٹر کو ترین کیس کا جائزہ لینے کے لیے مقرر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ این اے 249 بارے کسی کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں عدم اعتماد لاتے تو اب تک پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہو چکا ہوتا۔ن لیگ کہنے کو حکومت مخالف ہے مگر اسے گرانے سے احتراز بھی کر رہی ہے۔