گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ اسٹنٹ کمشنر کو جھاڑ پلائی جس کے بعد آج اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کا ردعمل سامنے آیا ہے
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کی ایکویڈیو سامنے آئی جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ویڈیو گزشہ روز پیش آئے تکرار کے واقعے کے بعد ہی ریکارڈ کی گئی تھی۔
فردوس عاشق اعوان کی جانب سے غیر مناسب انداز میں گفتگو کیے جانے پر سونیا صدف نے ردعمل دیا اور کہا کہ یہ کوئی طریقہ ہے؟ گرمی ہے اس لیے پھل خراب ہوگئے، آرام سے بھی بات کی جا سکتی ہے ہم یہاں ذلیل و خوار ہو گئے ہیں، صبح شام یہیں ہوتے ہیں۔
دوسری جانب معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جو عورتیں اے سی سے باہر نہیں نکل سکتیں انہیں چاہیے کہ وہ عوامی نوکری کی بجاۓ کوئی اور رستہ اختیار کرلیں جو بھی افسر عوام کے پیسے سے تنخواہ لیتا ہے وہ جوابدہ ہے جو افسر عوام کی خدمت نہیں کر سکتا اسے نوکری چھوڑ دینی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عثمان بزدار کو انکوائری رپورٹ پیش کی جائے گی۔ جو خواتین عوام کی خدمت نہیں کرسکتیں اور ایئرکنڈیشنڈ سے باہر نہیں نکل سکتیں وہ نوکری چھوڑ دیں
انکا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے رمضان بازار میں بدنظمی دیکھنے میں آئی سچ چھپایاگیا جس کی وجہ سے میں نے پنجاب کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا ہر شہر میں چینی دوکلو دی جارہی ہے جبکہ سیالکوٹ میں ایک کلو فی صارف دی جارہی تھی۔جہاں کوتاہی ہوگی نشاندہی بھی وہیں کی جاۓ گی
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عوام کو چینی کے لئے لائنوں میں کھڑا کیا جارہا ہے جو کہ عوامی استحصال کی نشاندہی کرتا ہے وزیراعلی نے اسکی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کے باقی ساتھیوں کو اس معاملے میں نہیں بولنا چاہیے تھا۔ بیوروکریسی اور عوامی نمائندے دونوں کا مقصد عوام کی فلاح ہے اگر عوامی نمائندے عوام کے سامنے جوابدہ ہیں تو بیوروکریسی بھی جوابدہ ہےحکومت کا بیوروکریسی سے کوئی جھگڑا نہیں۔ ہم دونوں ایک ہی کشتی کے مسافر ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ کچھ چینلز کہہ رہے ہیں کہ میں نے پروٹوکول نہ ملنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں۔ مجھے پروٹوکول کی نہیں بلکہ انڈر19کو پروٹوکول کی ضرورت ہے۔
انکا کہنا تھا کہ حکومت نہیں حکومت کے کام بولتے ہیں۔ افسر شاہی کے بھی اعمال بولنے چاہئیں۔ رمضان بازار عوام کی بہتری کے لئے لگائے گئے ہی
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد عوام کے دکھوں کا مداوا ہے۔ جو عوام کی بہتری کے راستے میں کھڑا ہو گا وہ عمران خان کے مشن سے غداری کرے گا۔
خیال رہے گزشتہ روز ن لیگ کی جانب سے فردوس عاشق عوان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی