ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حلقہ این اے 249 پر کروائے گئے انتخابات کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے حکم کے رد عمل میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کریں مگر پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت پر دل بڑا کر کے انہیں مبارکباد بھی دینا ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کریم کنڈی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کا ضمنی الیکشن میں ہار کی وجہ سے پاک فوج کو الیکشن میں مداخلت کرنے کی اجازت دینا قابل افسوس ہے۔ اگر ضمنی الیکشن میں پولنگ کے دوران دھاندلی ہو رہی تھی تو الیکشن کمیشن کو کیوں اطلاع نہ دی گئی۔ ایسی کونسی دھاندلی ہے جو اپنی شکست سامنے واضح ہو جانے بعد سامنے آئی ہے؟
ذرائع کے مطابق رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بنا کسی ثبوت کے ضمنی الیکشن این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دینا بھی قابل افسوس ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما مفتاح اسماعیل کی درخواست پر حلقہ این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے حکم دیا گیا تھا۔ اس فیصلے پر ترجمان مسلم لیگ نواز مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مسلم لیگ نواز کی جمع کروائی گئی درخواستیں اور رہنما مسلم لیگ نواز کو سننے کے بعد این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا ہے۔