ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان سب سے زیادہ پیاری اور مقدم ہے۔ یورپی یونین جان لے کے کسی بھی قانون میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کے دوران کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے اپنا نقطہ نظر پیش کیا گیا ہے۔ ہمیں کیا کرنا ہے کیا نہیں کرنا اس کا فیصلہ یورپی یونین نہیں کر سکتا۔ کسی کے کہنے پر نہیں چلیں گے ہمیں اپنے فیصلے خود کرنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اپنے فیصلے خود کرنا جانتی ہے اسے ڈکٹیٹ نہ کیا جائے۔ یورپی یونین میں چاہے کوئی بھی قرارداد منظور کرلی جائے ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کسی بھی بیرونی ملک کے دباؤ سے ہم اپنے قوانین کو تبدیل نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان سب سے زیادہ پیاری اور مقدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ کوئی ہم سے کہے اپنے قوانین کو تبدیل کر دیں۔ یورپی یونین پاکستان میں اپنے فیصلے خود نہیں کرواسکتی، حکومت پاکستان اپنے فیصلے خود کرنا جانتی ہے۔ یورپی یونین جان لے کے ہم کسی بھی قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی دوسرا ملک پاکستان کو داخلی اور خارجی معاملات پر ڈکٹیٹ کرنے کا اہل نہیں ہے۔
وفاقی وزیر فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ملک پاکستان میں کون سے قوانین نافذ کیے جائیں گے اس کا فیصلہ یورپی یونین ہرگز نہیں کر سکتا۔ ملک پاکستان میں کرپشن کو ماضی میں برا نہیں سمجھا جاتا تھا اپوزیشن جماعتوں سے بار بار کہہ رہے ہیں کہ انتخابی اصلاحات پر حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ لیکن اپوزیشن جماعتوں کا رویہ آپ سب دیکھ چکے ہیں۔