کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں: سردار عثمان بزدار

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں: سردار عثمان بزدار

ذرائع کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس وبا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے پاکستان اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردار عثمان بزدار کی جانب سے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے کرونا وبا کے لیے مخصوص کیے گئے ہسپتالوں میں محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کرونا وائرس کی تیسری لہر کے خلاف لڑائی میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آکسیجن گیس کے سلنڈرز کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو اب جیل میں ڈالا جائے گا کیونکہ ان کا ٹھکانہ جیل ہے۔ اس کے علاوہ مہنگے داموں آکسیجن سلنڈر بیچنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کا حکم دے چکا ہوں۔ حکومت پنجاب کسی بھی شخص کو آکسیجن سیلنڈرز کی ذخیرہ اندوزی یا اوورچارجنگ کی اجازت نہیں دے گی۔

ذرائع کے مطابق گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلے ماسک کا استعمال کرے اور این سی او سی کی جانب سے گھر جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *