سنار کی دکان سے10 سے 12 کلو سونا چوری کرلیا گیا

سنار کی دکان سے10 سے 12 کلو سونا چوری کرلیا گیا

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک سنار کی دکان سے 10 سے 12 کلو سونا چوری کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک سنار جس کا نام آصف بتایا جارہا ہے، کی دکان سے 10 سے 12 کلو سونا چوری کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کلفٹن تھانہ میں دکان کے مالک محمد آصف کی موجودگی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور چوروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

کلفٹن میں موجود سونے کی دکان کے مالک کا کہنا تھا کہ وہ منگل کے دن افطاری سے تھوڑا پہلے اپنے دوکان کو تالے لگا کر گھر چلا گیا تھا ٹاؤن کل جب وہ دکان پر پہنچا تو چاروں تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور دکان سے 10 سے 12 کلو سونا بھی غائب ہوچکا تھا۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مارکیٹ کے اندر جانے کا صرف ایک ہی راستہ ہے۔ دکان کو چار چار تالے بھی لگا رکھے تھے اور دروازے پر چار چوکیدار بھی موجود ہوتے ہیں۔

پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ چوری ہونے کی کافی دیر بعد پولیس کو اطلاع دی گئی تھی تاہم پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش جاری کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہر لحاظ سے تفتیش کی جارہی ہے آیا کہ سونا چوری ہوا ہے یا کسی نے ملی بھگت کر کے جان بوجھ کر چوری کروایا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں چوری کے واقعات اکثر اوقات سامنے آتے رہتے ہیں۔ آتے جاتے بیچ سڑک پر چور آپ سے آپ کا موبائل اور چیز قیمتی سامان پستول کے زور پر لے کے چلے جاتے ہیں

یاد رہے کہ گزشتہ چند دن پہلے پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی سے بھی چوروں نے ان کے گھر کے سامنے ہیں ان سے موبائل اور دیگر ضروری سامان لوٹ لیا تھا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *