این اے 249، ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر بہتر سکیورٹی کے لیے کمانڈوز کو طلب کرلیا گیا

این اے 249، ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر بہتر سکیورٹی کے لیے کمانڈوز کو طلب کرلیا گیا

ذرائع کے مطابق این اے 249 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران مختلف سیاسی پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان تصادم کے خدشات کو دور کرنے کے لئے کمانڈوز کو طلب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن آفس کی جانب سے این اے 249 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران کارکنان کے آپس میں تصادم سے بچنے کے لئے اضافی سکیورٹی کی طلبی کے لئے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے خط میں لکھا گیا ہے کہ این اے 249 کے پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران کارکنان کے درمیان تصادم کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا رہا ہے اسی لیے دوران گنتی امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے این اے 249 پر کمانڈوز کو تعینات کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 9 بجے تک یا جب تک ووٹوں کی گنتی مکمل نہیں ہو جاتی کمانڈوز تعینات رہنے چاہئیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کو پیدا ہونے سے روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ چند دن قبل این اے 249 میں ضمنی الیکشن کروائے گئے تھے جس میں جیت پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کی ہوئی تھا تاہم دوسرے نمبر پر پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار مفتاح اسماعیل موجود تھے اور تیسرے نمبر پر کلعدم قرار دی جانے والی تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق این اے 249 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت پر دھاندلی کا الزام لگایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار مفتاع اسماعیل کی جانب سے الیکشن کمیشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیےدرخواستیں بھی دائر کی گئی تھیں۔ جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ نواز کے حق میں فیصلہ سنا دیا گیا ہے اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *