ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کی جانب سے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کروانے کے لیئے کراچی کو پہلا آپشن قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں این سی او سی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی گئی ہے۔ اس ملاقات کے دوران پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کروانے کے متعلق بھی بات چیت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ اور این سی او سی کے احکام کی ملاقات کے دوران پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے کراچی کو پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کروانے کے لئے پہلا آپشن قرار دیا گیا ہے تاہم این سی او سی حکام کی جانب سے اس پر کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کروانے کے لیے پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کی جانب سے این سی او سی کے حکام سے گائیڈ لائنز کے متعلق سوال کیا گیا تھا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حکام سے گائیڈلائنز حاصل کرنے کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ گورننگ کونسل کی جانب سے منعقد کردہ اجلاس میں ان گائیڈلائنز کے حوالے سے بات چیت کرے گی اور ان گائیڈ لائنز کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کروانے کے لیے کراچی کو پہلا جبکہ یو اے ای کو دوسرا آپشن قرار دیا گیا ہے۔ اس پر پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز یو اے ای میں کروانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہر حال میں پاکستان سپر لیگ 6 کے ملتوی نہ ہونے کے لیے کوشاں ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز
یکم جون سے کراچی میں شروع کیے جائیں گے۔