پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر بہت خطرناک ثابت ہوئی ہے آج اداکارہ سنبل شاہد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئيں۔
اداکارہ سنبل گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار ہوئین اور 22 اپريل کو انہیں وينٹی ليٹر پر منتقل کیا گيا تھا۔
واضح رہے کہ سنبل شاہد اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بہن جبکہ زارا عباس کی خالہ ہيں۔
خیال رہے کہ اب تک پاکستان میں شوبز سے وابستہ کئی شخصیا کورونا وائرس کا شکار ہوئیں
گلوکار جواد احمد میں بھی پچھلے دنوں دوسری مرتبہ کورونا کا شکار ہوئے
سال 2020 میں ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس، اداکار علی رحمٰن اور علی عباس کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ دسمبر میں اداکارہ ماہرہ خان اور لیجنڈ ادیب انور مقصود میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
نومبر کے آخر میں اداکار بہروز سبزواری میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی انہیں 9 دسمبر کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔