ذرائع کے مطابق کمیٹیوں کا قیام کراچی کے ضلع غربی میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے عمل میں لایا گیا, ان کمیٹیوں میں پاک فوج، سندھ رینجرز اور پولیس کے اہلکار شامل ہوں گے
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کراچی کے ضلع غربی کے سب ڈویژن منگھوپیر اور اورنگی ٹاؤن کے لیے 6 ، 6 رکنی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
مندرجہ بالا کمیٹیوں میں پاک فوج , سندھ رینجرز اور پولیس کے اراکین شامل ہوں گے جو علاقوں میں جاکر عوام کو کرونا ایس او پیز پر عمل کروائیں گے اور جہاں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں انہیں قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیرصحت
ڈاکٹر عذرا پیجوہو نے انکشاف کیا تھا کہ شہر قائد (کراچی) میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 10.42 فیصد ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں کرونا مثبت کیسز کی شرح پانچ فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی ۔
انہوں نے اراکین اسمبلی کو بھی تائید کی تھی کہ وہ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایس و پیز پر عملدرآمد کروائیں