ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی جانب خواتین کرکٹرز کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود خواتین کرکٹرز مجھ سے کوچنگ لے سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کی جانب سے لاہور میں خواتین کرکٹرز کے لئے ترقیاتی پروگرامز کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد معاون خصوصی برائے وزیر اعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نہ صرف کرکٹ کے بارے میں جانتی ہوں بلکہ دوسری خواتین کرکٹرز کی تربیت کرنے کے لیے تیار ہوں اور اہلیت بھی رکھتی ہوں۔
ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وہ سکول کے زمانے سے ہی مختلف اسپورٹس میں حصہ لیتی رہی ہیں تاہم کوچنگ کے فقدان کی وجہ سے یہ سلسلہ مزید جاری نہیں رکھ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے میں بہت اچھی طرح واقف ہوں اور میری پیشکش ہے کہ ملک کی خواتین جو کرکٹ کھیلتی ہیں وہ میری خدمات حاصل کر سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے پنجاب فردوس عاشق اعوان کئی مرتبہ میڈیا کے سامنے کرکٹ فٹبال اور دیگر اسپورٹس کا مظاہرہ کر چکی ہیں ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی ہیں اور عوام کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فردوس عاشق اعوان میڈیا کے سامنے ریسکیو 1122 کی موٹر سائیکل ایمبولینس کی سواری بھی کر چکی ہیں۔
یاد رہے کہ ایک بار کرکٹ کھیلتے ہوئے معاون خصوصی برائے وزیراعلی فردوس عاشق عوان گورنر سندھ کو باؤلنگ کرواتے ہوئے بولڈکر چکی ہیں ایک بار فٹبال کو انہوں نے ایسے کک لگائی تھی کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے تھے جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کھیلوں میں کافی دلچسپی رکھتی ہیں۔