لیگی رہنما اورسابق وزیر داخلہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

لیگی رہنما اورسابق وزیر داخلہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال پر نارووال سٹی اسپورٹس کمپلیکس میں اختیارات کے ناجائز استعمال کی وجہ سے ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ جس کے بعد آج ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ کی جانب سے دی گئی ہے۔ جس کے بعد اب لیگی رہنما احسن اقبال کسی بھی بیرونی ملک نہیں جا سکیں گے۔ ان کی بیرون ملک مسافت پر بندی عائد کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کے ریفرنس میں فرد جرم عائد کی گئی تھی تاہم احسن اقبال کی جانب سے دسمبر 2020 میں صحت جرم ماننے سے انکار کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس میں حکومتی اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کی گئی تھی۔ ریفرنس میں لکھی گئی رپورٹ کے مطابق لیگی رہنما احسن اقبال کی جانب سے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے منصوبے کی تعمیر و ترقی کے لئے طے شدہ بجٹ میں شدید اضافہ کروایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنس کے مطابق پہلے اس منصوبے کا بجٹ 75۔39 ملین روپےرکھا گیا تھا۔ جسے بعد میں احسن اقبال کی جانب سے بڑھا کر 2994 ملین روپے تک پہنچایا گیا تھا۔ اس پروجیکٹ کی تعمیر و ترقی پنجاب حکومت نے کرنی تھی مگر پیسہ وفاقی حکومت کا استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس نواز شریف کی دور حکومت 1998 میں شروع کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کے ریفرنس میں احسن اقبال، سابق ڈی جی اختر نواز اور سرفراز رسول سمیت آصف شیخ اور محمد احمد نامزد ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *