وزیراعلیٰ ہاؤس میں گزشتہ روز کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے تناسب 14.32 فیصد تک پہنچ گیا ہے جو کہ کافی خطرناک ہے
اجلاس میں بتایا گیا کہ لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے ہیں۔ کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے 64 دکانوں کو سیل کیا، 7 افراد کو گرفتار کیا اور 369 افراد کو متنبہ کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام دکانیں شام 6 بجے کے بعد بند کردی جائیں گی لیکن انہیں ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی تمام تفریحی مقامات بھی بند رہیں گے
یہ بھی کہا گیا ہے کہ اتوار کے بعد صوبہ بھر میں عوام گھروں میں رہے کسی کو ٹھوس وجوہات کے ساتھ ہی باہر جانا چاہیے لیکن احتیاطی تدابیر ہونی چاہئیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ وہ نجی اسپتالوں کو بلا معاوضہ ویکسین لگانے کی ہدایت کریں
واضح رہے گزشتہ روز کمیٹیوں کا قیام کراچی کے ضلع غربی میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے عمل میں لایا گیا, ان کمیٹیوں میں پاک فوج، سندھ رینجرز اور پولیس کے اہلکار شامل ہوں
خیال رہے کہ ملک بھر میں آٹھ مئی سے عید کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے ملک بھر میں ریلوے حکام نے 10 عید اسپیشل اپ اور ڈاؤن کی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے
شیڈول کے مطابق آج 7 مئی سے 10 مئی تک لاہور اور کراچی سے روزانہ رات 8 بجے چار، چار آپ ڈاؤن کی عید ااسپیشل ٹرین چلے گی، نویں عید ااسپیشل ٹرین 11 مئی کو رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی کیلئے چلے گی۔
آخری دسویں عید اسپیشل ٹرین 12، مئی کو کراچی سے ملتان کے درمیان چلائی جائے گی