نئی پالیسی کو قبول نہ کرنے والوں کے متعلق واٹس ایپ کا اہم پیغام

نئی پالیسی کو قبول نہ کرنے والوں کے متعلق واٹس ایپ کا اہم پیغام

ذرائع کے مطابق واٹس ایپ کی نئی پالیسی کو قبول نہ کرنے والوں کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق وہ صارف جو 15 مئی تک واٹس ایپ کی نئی پالیسی کو قبول نہیں کریں گے ان کا کاؤنٹ فوری طور پرڈلیٹ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے اپنی نئی پالیسی کے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق کا وہ واٹس ایپ صارفین کا اکاؤنٹ فوری طور پر ڈلیٹ نہیں کرے گا۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل واٹس ایپ کی جانب سے نئی پالیسی متعارف کروائی گئی تھی۔ نئی پالیسی کو تجزیہ کاروں کی جانب سے خطرناک قرار دیا گیا تھا۔ واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے مطابق واٹس ایپ صارفین کا پرسنل ڈیٹا محفوظ رہنے کے چانسز بہت کم تھے۔ جس کی وجہ سے واٹس ایپ صارفین نے واٹس ایپ کے استعمال کو چھوڑ کر اس کی متبادل ایپ استعمال کرنا شروع کر دی تھیں۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے نئی پالیسی کو نافذ نہیں کیا گیا تھا تاہم 15 مئی کو اس پالیسی کو دوبارہ نافذ کیا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واٹس ایپ کی نئی پالیسی ماننے والوں کا کاؤنٹ فوری طور پر ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا بلکہ اس صارف کو بار بار نوٹیفیکیشن بھیج کر یاد دہانی کروائی جائے گی۔ اگر پھر بھی صارفین واٹس ایپ کی نئی پالیسی کو قبول نہیں کریں گے تو ابتدائی طور پر انہیں اپنی چیٹ لسٹ تک رسائی حاصل نہیں رہے گی۔

واٹس ایپ انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ جو صارفین پھر بھی واٹس ایپ کی نئی پالیسی کو قبول نہیں کریں گے تو ان کے اکاؤنٹ سے کال کے آپشن کو ختم کر دیا جائے گا جس سے صارف اپنی کال کی سہولت سے محروم ہو جائے گا۔ پھر کچھ عرصے کے بعد صارف کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *