ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا سعودی عرب دورہ پاکستان میں خوشیاں لانے کا باعث بنے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے جدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورہ کے لیے دعوت دی تھی۔ شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے وزیراعظم کی دعوت کو قبول کر لیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ساتھ دیگر وزراء بھی موجود تھے۔ میری وجہ سے سعودی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہو چکی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد اور وزیر خارجہ سعودی عرب سے ملاقات بالکل دوستانہ ماحول میں ہوئی ہے۔ ملاقاتوں میں جو گرمجوشی دکھائی دے رہی تھی اس سے مستقبل کا تعین واضح طور پر نظر آ رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ سعودی عرب میں وزیر اعظم پاکستان کا خیر مقدم کرنے کے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خود تشریف لائے تھے۔ بڑی ملاقات کے بعد ہم نے ایک سمال میٹنگ بھی منعقد کی تھی جس میں میں، وزیراعظم پاکستان عمران خان، اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران افغانستان میں امن اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے خطے میں ان کے آوٹ ریچ کے متعلق بھی بتایا گیا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور شہزادہ ولی عہد کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ اس معاہدے کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک اعلی سطحی کوآرڈینیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جس کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان اسٹرکچر ڈانگیجمنٹ پلان ترتیب دیا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران بالویر دلچسپی کے تمام شعبوں مثلا توانائی اقتصادی تعاون سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کو بڑھانے
کے لئے جدوجہد جاری رکھنے اعلان کیا گیا ہے۔