عید کے موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے جیل میں موجود قیدیوں کے لیے اہم اعلان

عید کے موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے جیل میں موجود قیدیوں کے لیے اہم اعلان

ذرائع کےمطابق حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ظلم موجود قیدیوں کو عیدالفطر پر تحائف دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب میں پہلی بار عید الفطر کو پورمسرت موقع پر پنجاب کی جیلوں میں موجود قیدیوں کو تحائف کے طور پر کپڑے اور دیگر اشیاء فراہم کی جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد بیگ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام جیلوں میں موجود خواتین کو تحائف کے طور پر کپڑے چوڑیاں اور مہندی بھی فراہم کی جائیں گی جبکہ ایسی قیدی خواتین کے بچے بھی ان کے ساتھ ہیں ان بچوں کے لئے بھی کپڑے اور دیگر تحائف کے ساتھ ساتھ کھلونے بسکٹ وغیرہ فراہم کیے جائیں گے جب کہ جیلوں میں موجود مرد قیدیوں کو عید الفطر کے موقع پر نئے کپڑے، صابن اور ٹوٹ پیسٹ وغیرہ فراہم کیے جائیں گے۔

قیدیوں کے کھانے کے متعلق بات کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کا مزید کہنا تھا کہ عید الفطر کے روز قیدیوں کو صبح کے ناشتے کے لیے سویاں، حلوا اور پراٹھا فراہم کیے جائیں گے جبکہ دوپہر کے کھانے کے لیے قیدیوں کو چکن قورمہ دیا جاۓگا۔

آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد بیگ کا کہنا تھا کہ جیلوں میں موجود کام کرنے والے عملے کو پندرہ سو روپے تک عیدی بھی دی جائے گی جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے عید الفطر کے موقع پرجیلوں میں موجود تمام قیدیوں کی سزا دو ماہ کم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *