مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی حملہ، پاکستان کا عالمی برادری سے بڑا مطالبہ

مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی حملہ، پاکستان کا عالمی برادری سے بڑا مطالبہ

اسرائیلی فوج نے قبلہ اول مسجد اقصی پر حملہ کردیا حملہ اس وقت کیا گیا جب مسلمان نماز پڑھ رہے تھے

پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری سے بڑا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے اک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے معصوم نمازیوں پر حملہ کیا، پاکستان اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، رمضان المبارک کے دوران ایسا حملہ انسانی اقدار اور حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے حصول کے لیے پاکستان فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا

دفتر خارجہ نے کہا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والے معصوم شہریوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں

دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدام اٹھائے

خیال رہے کہ گذشتہ روز ماہ رمضان کے آخری جمعے جمعتہ الوداع کے موقع پر نماز کی ادائیگی کے لیے ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ پر جمع ہوئے اور مسجد کے باہر احاطے میں نماز ادا کی، اس دوران اسرائیلی فوج نے مسلمانوں کے مقدس ترین مقام کی بے حرمتی کی وہ جوتوں سمیت مسجد اقصیٰ کی حدود میں داخل ہوئے اور اور مسجد اقصی کے باب الرحمہ سے مسجد کے اندر نمازیوں کے درمیان دستی بم پھینکے گئے

نمازیوں کو آنسو گیس کے ذریعے منتشر کرنے کی کوشش کی اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے نمازیوں پر ربڑ کی گولیوں سے حملہ کیامسجد کے اندر داخل ہونے سے روکنے کے لیے نمازیوں پر ربڑ کی گولیاں برسائیں، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور کریکر پھینکے جس سے 200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *