پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز 510 رنز پر ڈکلیئر کر دی جس میں عابد علی نے ڈبل سنچری اور اظہر علی نے سنچری سکور کیا
پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 268 رنز چار وکٹون کے نقصان پر بناے , پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا پہلے دن کے اختتام پر اظہر علی 126 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے , کپتان باراعظم دو اور فواد عالم پانچ رنز بنا کر بولٹین لوٹ گئے جبکہ عابد علی سنچری بنا کر وکٹ پر موجود تھے ساجد خان ان کا ساتھ دے رہے تھے
دوسرے دن کے آغاز میں دونوں کھلاڑیوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹرپل سنچری مکمل کرائی ساتھ ہی ساجد خان 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے محمد رضوان ایک بار پھر بڑی اننگز کھلینے میں ناکام ہو گئے 21 رنز ہی بنا پاے
341 رنز پر 7 وکٹیں کے نقصان کے بعد عابدعلی کا ساتھ دینے نعمان علی آئے اور دونوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوے اسکور بڑھایا عابد علی نے اپنے کیرئیر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کی اور بدقسمتی سے نعمان علی تین زنز کی کمی سے کیرئیر کی پہلی سنچری بنانے میں ناکام رہے نعمان علی 104 گیندوں پر 97 زنز بنا کر چلتے بنے جس میں پانچ چھکے اور 9 چوکے شامل تھے یوں آٹھویں وکٹ کی شراکت داری کا اختتام 169 زنز پر ہوا
پاکستان نے نعمان کے آؤٹ ہوتے ہی 510 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی جبکہ عابد علی 215 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے
دوسری جانب زمباوے نے دوسرے دن کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنائے
خیال رہے کہ پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔