ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک کی ویڈیو بنانے کے شوق نے ایک اور جان ضاۂع کر دی۔ ٹک ٹاک کی ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر ہر روز نئے نئے طریقے سے وڈیوز بنانے کا شوق بڑھتا جا رہا ہے جس کے ساتھ ساتھ جان گنوانے واقعات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ اصلی پستول ہاتھ میں پکڑ کر منفرد انداز میں ویڈیو بنانے کا شوق بچے کی موت کا سبب بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں ایک دس سالہ بچہ ٹک ٹاک کے لئے ویڈیو بناتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک کی ویڈیو بنانے کے دوران دس سالہ بچہ اصلی پستول ہاتھ میں لئے ایکٹنگ کر رہا تھا۔ پاؤں ویڈیو بنانے کے دوران اپنے ہی ہاتھوں میں موجود پستول سے فائرنگ ہونے سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بچے کے والدین نے واقعے کی نوعیت کو جانتے ہوئے پولیس کو کاروائی کرنے سے روک دیا ہے جب کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے معمولی کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں خبر سامنے آئی تھی کہ ٹک ٹاک کی ویڈیو بناتے ہوئے ایک لڑکا ٹرین سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا ہے۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ لڑکے کا نام آصف تھا اور وہ شاہدرہ کے علاقے سے تعلق رکھتا تھا۔ ٹک ٹاک کے شوقین آصف کی جانب سے لاہور سے نارووال جاتی ہوئے ٹرین کے ساتھ چل کر ویڈیو بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم ٹرین ساتھ سر ٹکرانے کی وجہ سے لڑ کا انتقال کر گیا تھا۔