متحد ہو کر حملہ آور کے سامنے کھڑا ہونا ہے، ایرانی صدر

متحد ہو کر حملہ آور کے سامنے کھڑا ہونا ہے، ایرانی صدر

منگل کے روز ڈونلڈ ٹرمپ نے اک تجویز دیتے ہوۓ امن منصوبہ پیش کیا کہ فلسطینی ریاست اور مقبوضہ مغربی کنارے پر آباد بستیوں پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کی جاۓ

جس پر ایران کے صدر حسن روحانی نے ردعمل دیا ہے اور امریکی صدر کےامن منصوبے کو ’شرمناک اور قابل نفرت قرار دیا

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل اور فلسطین تصفیہ کے لیے امن منصوبہ تمام مسلمانوں کے لیے ’شرمناک اور قابل نفرت‘ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’مزاحمت کے سوا کوئی راستہ نہیں، متحد ہو کر حملہ آور کے سامنے کھڑا ہونا ہے۔‘

دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ’میں تاریخ میں یہ ریکارڈ نہیں کرانا چاہتا کہ میں نے یروشلم کو بیچ دیا

خیال رہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے قبلہ اول مسجد اقصی پر حملہ کردیا حملہ اس وقت کیا گیا جب مسلمان نماز پڑھ رہے تھے جس کے نتیجے میں ساری دنیا کے مسلمان میں اشتعال پیدا ہوا ہے
اسرائیلی نے مسلمانوں کے مقدس ترین مقام کی بے حرمتی کی وہ جوتوں سمیت مسجد اقصیٰ کی حدود میں داخل ہوئے اور اور مسجد اقصی کے باب الرحمہ سے مسجد کے اندر نمازیوں کے درمیان دستی بم پھینکے گئے نمازیوں کو آنسو گیس کے ذریعے منتشر کرنے کی کوشش کی اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے نمازیوں پر ربڑ کی گولیوں سے حملہ کیا

اسرائیلی فورسز نے نمازیوں کو عبادات سے روکا جس پر مسجد میدان جنگ بن گیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *