ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے درینہ دشمنی کی وجہ سے باپ اور بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق باپ اور بیٹے کے قتل کا واقعہ فیصل آباد کے علاقے مکوانہ میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے سڑک پر جاتے ہوئے باپ اور بیٹے کو بے دردی سے فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر موجود ملزمان کا باپ اور بیٹے کو قتل کرنے کا واقعہ قریبی دکانوں میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہے۔ جس میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کو فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے واقعے پر پہنچنے کے بعد ابتدائی کاروائی کی گئی ہے اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے باپ اور بیٹے میں سے باپ کا نام عنایت ہے۔ دونوں باپ اور بیٹے سنٹرل جیل میں اپنے بڑے بیٹے سے ملاقات کرنے گئے تھے تاہم واپسی پر ان کے دشمن گھات میں بیٹھے ہوئے تھے اور موقع ملتے ہیں باپ اور بیٹے کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے قتل کے اس واقعے کو درینہ دشمنی قرار دیا جا رہا ہے تاہم حقائق تو ملزمان کے پکڑے جانے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔ فیصل آباد پولیس کی جانب سے باپ اور بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں درینہ دشمنی کے سبب اس طرح کے قتل کے واقعات اکثر سامنے آتے ہیں۔ تاہم پولیس کی جانب سے اس طرح کے واقعات میں ملوث مجرمان کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچانے سے اس طرح کے واقعات میں کمی ہو سکتی ہے۔